منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

سرکاری ملازمین کیلئے بُری خبر

datetime 9  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے دوران سروس وفات پانے والے سرکاری ملازمین سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا، جس کے تحت دوران سروس انتقال کرجانے والے سرکاری ملازمین کی فیملیز کو نوکری نہیں ملے گی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا میمورنڈم جاری ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے دوران سروس انتقال کرجانے والے سرکاری ملازمین کے خاندان کو نوکری دینے کی سہولت ختم کردی، نوکری کی سہولت وزیراعظم اسسٹنٹس پیکیج کے تحت فراہم کی جاتی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سمری کی منظوری دے دی، منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آفس میمورنڈم جاری کردیا۔دہشت گردی میں شہید ہونے والے ملازمین کے خاندانوں کے لیے یہ سہولت برقرار رہے گی ، لا انفورسمنٹ ایجنسیز یا سول ملازمین کے بچوں، بیوہ بیوی اور بیمار افراد کو ملازمت دی جائے گی۔سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں یہ سہولت برقرار رکھی گئی ہے، تمام وزارتوں، ڈویژن اور ان کے ماتحت اداروں کو اس فیصلے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کردیں گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…