ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

ماہ رمضان المبارک میں مناسب قیمتیں مقرر کرنے کا فیصلہ

datetime 8  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں تمام ڈپٹی کمشنرز کا ایک اجلاس منعقد ہو ا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماہ رمضان کے لئے تاجروں کے تعاون سے کھانے پینے کی اشیا کی مناسب قیمت مقرر کی جائئیں گی اور مقرر کرد ہ مناب قیمتوں کو کنڑول کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔

اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنگ کے ذریعے شرکت کی جبکہ مختلف تاجر وں کے نمائندوں،صارفین کی نمائندہ تنظیم سی آر پی سی کے چیئرمین شکیل بیگ اور متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز کمشنر کراچی آفس رابعہ سید نے اجلاس کو مختلف شہروں کی اشیا کی قیمتوں کے حوالہ سے کراچی میں دستیاب قیمتوں کا موازنہ پیش کیا۔ انھوں نے بتایا کہ مختلف شہروں میں قیمتوں کے جائزہ کے مطابق کراچی میں مختلف اشیا کی قیمتون میں کمی واقع ہوئی ہے۔

تاہم اجلاس میں کیلوں اور انڈوں کی قمیتوں کو کنٹرول کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا فیصلہ کیا گیا کہ انڈوں کیلوں اور روٹی کی قیمتوں کو نافذ کرنے کے لئے مجسٹریٹس سخت اور بلا رعایت کارروائی کریں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماہ رمضان میں آٹا، تیل، گھی، چینی کجھور بیکری اشیا دالوں سمیت کریانہ کی اشیا اورسبزی و فروٹس اور دیگر ضروری اشیا کی مناسب قیمتیں مقرر کی جائیں گی اس سلسلہ میں ہول سیل اور ریٹیل تاجروں اور مالکان او ر متعلقہ کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ اگلے ہفتہ سے مشاورتی اجلاس منعقد کیا جاے گا۔

کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ تاجروں اور کمپنیوں کے ساتھ مشاورت کرنے کیلئے ترجیحی اقدامات کریں۔فیصلہ کیا گیا کہ رمضان سے قبل ماہ رمضان کے لئے مقرر کی جانے والی قیمتوں کی فہرست کو شائع کی جائے گی بیورو آف سپلائی فہرست کو متعلقہ ایسو سی ایشنز کے تعاون سے تمام مارکیٹوں اور بازاروں میں تقسیم کیا جائے گا۔ جبکہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ماہ رمضان کے لئے مقر ر کی جانے والی خصوصی قیمتوں کی فہرست نمایاں طور پر دکانوں پر آویزاں ہوں اور شہریوں کو مقررہ قیمتقوں پر اشیا دستیاب ہوں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…