کراچی (این این آئی)پاکستانی مزاحیہ گلوکار و یوٹیوبر چاہت فتح علی خان کی متھیرا کے بعد ایک اور میزبان کیساتھ نازیبا گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، صارفین نے میزبان و مہمان دونوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر چاہت فتح علی خان کی مختلف نئی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جو نجی ٹی وی چینل کے پروگرامز کے بی ٹی ایس شارٹس ہیں، ان شارٹس کو پروگرام کی تشہیر کیلئے استعمال کیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں مزاحیہ گلوکار کو میزبان حنا نیازی کے ساتھ نامناسب گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین ان دونوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔