لاہور ( این این آئی) ستوکتلہ میں سفاک ملزم نے شادی کا جھانسہ دیکر میڈیکل کالج کی ساتھی طالبہ کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کے ساتھ فحش ویڈیو بنا کر میڈیکل سٹور بنانے کے لیے 18لاکھ بھی ہتھیا لیے،متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق سرگودھا کی لرکی لاہور میں نجی یونیورسٹی میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے آئی، جہاں اسکی کلاس فیلوعمر نامی نوجوان سے دوستی ہوگئی۔عمر نے اپنی کلاس فیلو کو شادی کا جھانسہ دیکر متعدد بار جنسی درندگی کا نشانہ بنایا،لڑکی کی جانب سے شادی کرنے کے اسرار پر انکاری ہو گیا ۔ملزم عمر نے لڑکی کی فحش ویڈیو بنالی اور میڈیکل سٹور بنانے کے لیے 18لاکھ روپے بھی ہتھیا لیے۔تھانہ ستوکتلہ میں متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔