لاہور( این این آئی) لاہور سمیت ملک بھر سے لاکھوں افراد کے فنگر پرنٹسے چوری ہونے کا انوکھا انکشاف ہوا ہے ،پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کی جانب سے تحقیقات کے لئے درخواست موصول ہونے کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کا آغاز کر دیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق سائبر کرائم ونگ نے فنگر پرنٹس ڈیٹا چوری کرنے والے گروہ کے4 ملزموں کو شادباغ سے گرفتار کر لیاہے ۔ملزموں نے ابتدائی تفتیش میں 1 لاکھ 10 ہزار فنگر پرنٹس چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سادہ لوح شہریوں کے بائیو میٹرک سے فنگر پرنٹس کا ڈیٹا حاصل کرلیتے ہیں،فنگر پرنٹس کا ڈیٹا حاصل کر کے موبائل کمپنیز کی سمز کو غیر قانونی طور پر ایکٹو کیا جاتا تھا،غیر قانونی ایکٹو سمز کی مدد سے فراڈ ، بلیک میلنگ اور دیگر مشتبہ کارروائی عمل میں لائی جا رہی تھیں۔