اسلام آباد (نیوزڈیسک)ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور یہ استعفیٰ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کو بھیج دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، خالد اسحاق نے استعفیٰ اس وقت دیا جب انہیں لاہور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج کے طور پر تعیناتی کی منظوری مل گئی۔ جوڈیشل کمیشن نے ان کی لاہور ہائی کورٹ میں بطور ایڈیشنل جج تعیناتی کی سفارش کی تھی، جس کے بعد انہوں نے اپنے موجودہ عہدے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔