اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکن قونصلیٹ کا عملہ جناح اسپتال میں زیر علاج خاتون اونیجا سے ملنے پہنچ گیا

datetime 6  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)جناح اسپتال میں زیر علاج امریکی خاتون سے امریکی قونصلیٹ عملے نے ملاقات کی اور خیریت دریافت کی۔تفصیلات کے مطابق امریکی خاتون جناح اسپتال کراچی کے اسپشل وارڈ میں زیر علاج ہیں جہاں امریکی قونصلیٹ کے عملے کو جناح اسپتال کے میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر چنی لال، جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان،ڈاکٹر یحییٰ، ڈاکٹر نوشین، ڈاکٹرانعام اور ڈاکٹر ذیشان نے ایک گھنٹے تک مریضہ سے متعلق بریفنگ دی۔

ڈاکٹر چنی لال نے امریکی قونصلیٹ کے عملے کو بتایا کہ مریضہ کی طبعیت پہلے سے بہتر ہے، جب مریضہ کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا اور اس کے مختلف طبی ٹیسٹ کرانے پر معلوم ہوا کہ مریض کا ہیموگلوبن صرف 4 ہے، جس کے بعد خون کے تین پیک لگائے گئے اور اب مریضہ کا ہیموگلوبن 4 سے بڑھ کر 9 ہوگیا ہے جبکہ نفسیاتی مرض بائی پولرڈس اڈر کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے انکی حرکات اور سکنات کو مسلسل مانیٹرکیا جارہا ہے اور ادویات بھی دی جارہی۔

جناح اسپتال کے ترجمان جہانگیر درانی نے بتایا کہ امریکی قونصلیٹ عملے کو مریضہ کو اب تک دی جانے والی ادویات اور ٹیسٹوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ مریضہ کے دیگر طبی مسائل پر بھی کسی حد تک بہتری آئی ہے۔جناح اسپتال کے ترجمان کے مطابق امریکی خاتون کے ویزے کی مدت 11فروری کو ختم ہورہی ہے، میڈیکل بورڈ کی فٹنس کے بعد 11 فروری سے پہلے انہیں اسپتال سے ڈس چارچ کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ 6 دن قبل امریکی خاتون کو جناح اسپتال کے نفسیاتی وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔

معائنے اور دیگر طبی ٹیسٹوں میں نفسیاتی بیماری بائی پولر ڈس آرڈر Bipolar Disorder کی تصدیق کی گئی تھی۔چھ دن قبل جناح اسپتال میں زیر علاج اس امریکی خاتون کا ہیموگلوبن لیول 4 تھا جس کے بعد اس خاتون کو اب تک خون کے تین پیک لگائے گئے جس کے بعد ان خاتون کا ہیموگلوبن 9 تک آگیا ہے۔ڈاکٹر چنی لال کے مطابق مریضہ خاتون پہلے سے بہت بہتر ہے، امریکی خاتون کو جگر کے بھی مسائل سامنا ہے جس کی ادویات بھی دی جارہی ہیں، امید ہے آئندہ چند روز میں مریضہ کی حالت بہت بہتر ہوجائے گی جس کے بعد انہیں اسپتال سے ڈس چارج کردیا جائے گا۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…