اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

وہاب ریاض کی بہن کے گھر ڈکیتی کرنے والا گینگ گرفتار، 2خواتین شامل

datetime 6  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) کرکٹر اورپنجاب کے سابق وزیر کی بہن کے گھر ڈکیتی کرنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا گیا۔لاہور میں ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ (او سی یو) عمران کشور نے ایس پی عمران کرامت بخاری ،ایس پی آفتاب احمد پھلروان اور ڈی ایس پی چوہدری فیصل شریف کیہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ آرگنائزڈکرائم یونٹ ماڈل ٹان نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کرکٹراور سابق صوبائی وزیر وہاب ریاض کے بہنوئی اور معروف بزنس مین خواجہ شاہ زیب کے گھر ڈکیتی کرنے والے 5رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں 2خواتین بھی شامل ہیں۔ملزمان سے نقد رقم، 2کروڑ 20لاکھ 48ہزار روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات، ڈائمنڈ جیولری اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں عرفان، طارق، اقبال عرف بالا،مصباح بی بی اور شکوراں بی بی شامل ہیں۔ گرفتار ملزم طارق 50سے زائد سنگین جرائم کی وارداتوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ جس سے جامع تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم اقبال عرف بالا بھی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا۔ آئی ٹی ماہرین، پبلک ریلیشن اور تجربہ کار افسران کی مدد سے ملزمان کو مختصر وقت میں گرفتار کیا گیا۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ملزمان کو پراسیکیوشن پارٹنرشپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…