بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

مریم نواز نے دوسرے صوبوں کے طلبہ کیلئے بھی ہونہار اسکالر شپ کی منظوری دیدی

datetime 6  فروری‬‮  2025 |

لاہور (ا ین این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دیگر صوبوں کے طلبہ کے لئے ہونہار سکالر شپ سکیم کی منظوری دے دی ۔ دیگر صوبوں کے طلبہ کے لئے بھی پنجاب کی طرح اہلیت کا یکساں معیار مقررکیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت ہائر ایجوکیشن سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں طلبہ کے لئے لیپ ٹاپ کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ 10ہزارکر دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں سیکنڈ ، تھرڈ اور فور تھ سمسٹرکے لئے ہونہار سکالرشپ کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ سکیم کے طلبہ کے لئے خصوصی ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں پنجاب میں لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے لئے کم از کم65فیصداہلیت مقررکرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ ہر بچے کا حق اور حکومت کی ذمہ داری ہے۔ تعلیم اور یوتھ قوم کی حقیقی انویسٹمنٹ ہے۔ دل چاہتا ہے ہر بچے کو لیپ ٹاپ ملے۔ لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالرشپ دیگر صوبوں کے طلبہ کا بھی حق ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت دیگر صوبوں کے طلبہ بھی ہمارے بچے ہیں۔

میرٹ پر آنے والا ہر بچہ اچھے کالج میں اپلائی کرے فیس ہم دیں گے۔ماں کی طرح سوچتی ہوں، ہربچے کی قسمت بدلنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہونہار سکالر شپ کے لئے جو پنجاب کا معیار ہے وہی دیگر صوبوں کے طلبہ کے لئے مقرر کیا جائے گا۔ طلبہ کے لئے کسی بھی سکیم میں فنڈز کی فراہمی رکاوٹ بننے نہیں دی جائے گی۔ اجلاس میں پنجاب میں ایک روزہ وی سی کانفرنس،ٹیک ایکسپوکی منظوری بھی دے دی گئی۔



کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…