جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

72 سالہ دولہا 32 سالہ دولہن بیاہ لایا

datetime 6  فروری‬‮  2025 |

سرگودھا(این این آئی)سرگودھا شہر میں 72سالہ دولہا 32 سالہ دولہن بیاہ لایا جس کی شادی کا اہتمام اس کے دو شادیاں کرنے والے بڑے بیٹے نے کیا اور 80 سے زائد بیٹوں، بیٹیوں، پوتوں، پوتیوں نواسوں، نواسیوں، بھانجوں بھانجیوں نے شادی کا بھرپور جشن منایا اور دعوت ولیمہ میں شہریوں نے شرکت کر کے دولہا کے لئے نیک تمناں کا اظہار کیا۔

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے صراف راجہ محمد رفیق کے قریبی عزیز محمدی کالونی کے رہائشی 72 سالہ بزرگ بابا بشیر نے بیوی کی وفات کے بعد عمر رسیدہ دوستوں اور بچوں کی خواہش پر دوسری شادی رچا ڈالی اور ڈھول کی تھاپ میں بارات کے ساتھ 32 سالہ دولہن بیاہ لایا جس کی شادی میں 80 سے زاہد بیٹوں،بیٹیوں پوتوں،پوتیوں نواسوں، نواسیوں ،بھانجوں،بھانجیوں نیبھرپور جشن منایا جس کی شادی کا اہتمام دولہا کے دو شادیاں رکھنے والے بڑے بیٹے محمد تنویر نے کر کے صرافہ بازار سے تعلق رکھنے والے احباب اور شہریوں کی بڑی تعداد کو دعوت ولیمہ میں مدعو کیا۔

جہاں شادی کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا رقص جاری رہا۔اس موقع پر مہندی،بارات اور دعوت ولیمہ سمیت تمام روایتی رسومات کے72 سالہ دولہا بابا بشیر نے دوسری شادی پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیوی کی وفات کے بعد دو دوسری شادی کئی بوڑھوں کے ارمانوں کو جوان کر سکتی ہے جو سنت اور فریضہ کی انجام دہی ہے۔اس موقع پر دولہا کو مبارکباد دیتے ہوئے مہمانوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…