اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

بے اولاد خاتون کے بلانے پر جادو ٹونہ کرنیوالا گروہ گھر لوٹ کر فرار

datetime 5  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) بے اولاد خاتون کے شوہر کی جان بچانے اور اولاد کی خاطر بلانے پر جادو ٹونہ کرنے والا گروہ گھر لوٹ کر فرار ہوگیا۔ہنجروال کی رہائشی خاتون رابعہ رانی نے اولاد نہ ہونے پر ثریا نامی خاتون سے رابطہ کیا جو علاقے میں جادو ٹونے اور کالے جادو کا کام کرتی تھی۔ اولاد کے حصول اور خاوند کی جان بچانے کے لیے گھر آئی خاتون اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر لوٹ مار کرکے فرار ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ثریا نے رابعہ کو دیکھ کر اسے کالے جادو کے اثرات کا بتایا اور اس کے خاوند کے جلد مرنے کی پیش گوئی بھی کی، جس پر رابعہ نے اپنے خاوند کی زندگی بچانے کے لیے 7بکرے ، ایک بچھڑا اور 7تولہ سونا چڑھاوا دیا۔جادو ٹونہ کرنے والی ملزمہ ثریا نے 7 تولہ سونا امانتا لیا اور کہا کہ جادو کرنے کے بعد واپس کر دیں گے، بعد ازاں رابعہ نے سونا 2ماہ بعد واپس مانگا تو ثریا نے اس کے گھر ایک بار پھر آکر جادو ٹونہ کرنے کا کہا۔جادو ٹونہ کرنے کے بہانے ثریا اپنے ساتھ 3افراد کو لے کر آئی، جو گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…