جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

ملک بھر میں کل چھٹی،سرکاری ملازمین،طلباءوطالبات کی موجیں لگ گئیں ، سرکاری نوٹیفکیشن جاری،

datetime 4  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے 5 فروری 2025 بروز بدھ کو ملک بھر میں یومِ کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے مطابق تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اس دن کو کشمیر کے شہداء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی اپنے اعلامیے میں اس تعطیل کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 5 فروری کو یومِ کشمیر کے موقع پر اس کے دفاتر بند رہیں گے۔

اس کے علاوہ راولپنڈی کی ماتحت عدالتوں میں بھی اس دن چھٹی ہوگی، جبکہ سیشن، سول، فیملی عدالتوں اور ہائی کورٹ میں بھی تعطیل ہوگی۔وفاقی حکومت نے سال کے آغاز میں پورے سال کی تعطیلات کا شیڈول جاری کیا تھا، جس کے مطابق 5 فروری کو یومِ کشمیر کے حوالے سے تعطیل رکھی گئی ہے۔ اس دن سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔کشمیر سے یکجہتی کے اظہار کے لیے ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے اور بازار بھی بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ، گزشتہ ہفتے سندھ حکومت نے بھی 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق سندھ میں بھی تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…