پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

شوہرکاگردہ فروخت کر کے بیوی آشنا کے ساتھ فرار

datetime 3  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے شوہر کو 10 لاکھ روپے میں گردہ بیچنے پر مجبور کیا اور بعد میں محبوب کے ساتھ رقم لے کر فرار ہو گئی۔ بھارتی کے مطابق یہ واقعہ ہاوڑہ ضلع کے سانکریل علاقے کا ہے جہاں خاتون نے بیٹی کی تعلیم اور شادی کے اخراجات کا بہانہ بنا کر شوہر کو گردہ بیچنے پر راضی کیا۔خاتون کے مسلسل اصرار پر شوہر نے آخر کار گردہ بیچنے کی حامی بھر لی۔

تقریبا ایک سال کی تلاش کے بعد تین ماہ قبل اسے خریدار مل گیا۔ اسے امید تھی کہ گردہ بیچنے سے حاصل ہونے والی رقم سے اس کے مالی حالات بہتر اور مستقبل میں بیٹی کی شادی کیلیے انتظامات میں آسانی ہوگی۔تاہم، شوہر اپنی بیوی کے ارادوں سے لاعلم تھا۔ جب وہ اپنی غربت دور کرنے کی کوشش کر رہا تھا، اس کی بیوی کا ایک دوسرے شخص کے ساتھ مستقبل بنانے کا منصوبہ بنا رہی تھی جو پیشے کے لحاظ سے ایک پینٹر تھا جس سے اس کی ملاقات فیس بک پر ہوئی تھی۔ جلد ہی دونوں کے درمیان تعلقات استوار ہو گئے اور وہ شوہر کے بیچے ہوئے گردے سے حاصل ہونے والی رقم لے کر فرار ہوگئے۔

اس واقعے کے بعد شوہر نے پولیس کو شکایت درج کروائی اور دونوں کو تلاش کیا۔ شوہر کے اہل خانہ اس خاتون کی 10 سالہ بیٹی کے ساتھ باراک پور میں اسکی رہائش پر پہنچے تو دونوں نے دروازہ کھولنے سے انکار کر دیا۔خاتون نے شوہر کو چیلنج کیا کہ وہ جو چاہے کر لے اور طلاق کیلیے درخواست دینے کی دھمکی دی۔ شوہر، سسر، ساس اور بچوں کی درخواستوں کے باوجود خاتون باہر نہیں نکلی۔واضح رہے کہ بھارت میں 1994 سے انسانی اعضا کی فروخت غیر قانونی ہے، لیکن ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ عطیہ دہندگان کی کمی کے باعث اعضا کی فروخت اب بھی جاری ہے۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…