پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان آئی امریکی خاتون سے شادی کے کئی خواہشمند سامنے آگئے

datetime 31  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)19 سالہ نوجوان کی محبت میں گرفتار، اس سے شادی کے خواب سجائے امریکا سے آنے والی خاتون کو اس کی محبت تو تاحال نہ مل سکی تاہم ان سے شادی کا خواہش مند کراچی کے شہریوں کی لائن لگ گئی۔ایک نہ شد تین تین شد کے مصداق 3 شہری امریکی خاتون سے شادی کے لیے سامنے آ گئے اور اپنی ڈیمانڈ بھی بتا دی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں عبدالرحیم نامی کراچی کے شخص نے امریکی خاتون کو مشروط شادی کی پیشکش کر دی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مذکورہ شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا و دیکھا جاسکتا ہے کہ میرا نام عبدالرحیم ہے، میں اس وقت ڈرائیور ہوں لیکن ایک ریٹائرڈ ملازم بھی ہوں، اسلام میں پہلی اہلیہ سے دوسری شادی کی اجازت لیے کی ضرورت تو نہیں ہے لیکن میں نے انہیں بتا دیا ہے کہ میں امریکی خاتون سے شادی کے لیے تیار ہوں، اگر وہ مسلمان ہو جائیں تو میں ان سے شادی کر لوں گا۔

ایک اور شخص کا کہنا ہے کہ شادی کے لیے آئی امریکی خاتون اگر سنجیدہ ہیں تو میں اپنی والدہ کے ساتھ رہتا ہوں، میں انہیں رہائش کے ساتھ ساتھ ماہانہ خرچہ 5 ہزار ڈالرز دینے کے لیے تیار ہوں۔62 سالہ معمر و نابینا شخص نے بھی شادی کی خواہش ظاہر کی اور اپنی ڈیمانڈ بتاتے ہوئے کہا کہ میں شادی کے لیے تیار ہوں لیکن میری یہ شرط ہے کہ مجھے ماہانہ خرچے کے ساتھ ساتھ امریکا بھی لے جائے، میں وہاں اپنی آنکھوں کا علاج کروا لوں گا۔واضح رہے کہ مذکورہ خاتون 19 سالہ نوجوان سے شادی کی خواہش لیے گزشتہ برس 11 اکتوبر سے کراچی میں موجود ہیں اور امریکا واپس جانے سے انکار کر رہی ہیں۔امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ میری شادی آن لائن ہو چکی ہے، پیسوں کے لیے شادی نہیں کی، میرے پاس پیسہ ہے۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…