منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

امریکا پلٹ لڑکی کے قتل میں والد ،چچااور ماموں ملوث نکلے

datetime 29  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)کوئٹہ میں امریکی نژاد لڑکی کے قتل کی گتھی سلجھ گئی۔پولیس کے مطابق بلوچی اسٹریٹ میں قتل ہونے والی 13 سالہ لڑکی کے کیس میں اس کے والد اور ماموں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ مقتولہ کے والد نے اپنے سالے کے ساتھ مل کر بیٹی کو گولی مار کر ہلاک کیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے اعترافی بیان میں بتایا کہ مقتولہ غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے میں ملوث تھی، جس کی بنا پر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

مقدمے کو مزید تحقیقات کے لیے سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ابتدائی طور پر لڑکی کے والد نے پولیس کو بتایا تھا کہ وہ 28 سال سے امریکا میں مقیم تھا اور 15 جنوری کو بچوں کے ساتھ لاہور پہنچا، جس کے بعد 22 جنوری کو کوئٹہ آیا۔ والد کے مطابق گھر کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں اس کی بیٹی جاں بحق ہو گئی۔ تاہم مزید تحقیقات میں یہ کہانی جھوٹی ثابت ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…