اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

کراچی کے نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون پاکستان پہنچ کر دربدر

datetime 28  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)نوجوان کے محبت کے جھانسے میں آکر پاکستان پہنچنے والی شادی شدہ امریکی خاتون کراچی میں در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ لڑکے نے امریکی خاتون کو محبت کا جھانسا دے کر پاکستان بلایا اور فرار ہوگیا۔

امریکی ریاست نیویارک سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ اونیا اینڈریو رابنسن شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں ہے، جو کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر پاکستانی آگئی تھی۔کراچی آنے کے لیے خاتون نے 5 اکتوبر 2024 کو پاکستان کے ویزے کے لیے رجوع کیا تھا اور اسے 9 اکتوبر کو ایک ماہ کا سیاحتی ویزا جاری کیاگیا تھا تاہم خاتون جب کراچی پہنچی تو لڑکے کے والدین یہ جان کر حیران رہ گئے تھے کہ ان کے بیٹے نے جسے پسند کیا ہے وہ انکے بیٹے سے عمر میں تقریبا دگنی ہے، شوہر سے طلاق لے کر آئی ہے اور دو بچوں کی ماں بھی ہے۔

والدین کی ناراضی پر نوجوان اس خاتون کو چکمہ دے کر غائب ہوا تو خاتون جو رقم لائی تھی اسکی مدد سے کچھ دن تو گزارے پھر ایئرپورٹ آکر بیٹھ گئی اور تقریبا 7 روز سے وہ کراچی ایئرپورٹ پر موجود ہے۔گورنرسندھ نے خاتون کو فوری طور پر پاکستان کا ویزا جاری کرادیا ہے، پیر کو جاری کیا گیا ویزا 11 فروری تک کارآمد ہے، گورنر سندھ نے خاتون کی امریکا واپسی کے ٹکٹ کا بھی بندوبست کرادیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…