اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

کراچی ائیرپورٹ؛ جنرل ایوی ایشن ایریا سے 7 کتے پکڑ لیے گئے

datetime 28  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی ائیرپورٹ کے جنرل ایوی ایشن ایریا سے 7کتوں کو پکڑ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایدھی فائونڈیشن نے کراچی ائیرپورٹ کے جنرل ایوی ایشن ایریا سے 7 کتوں کو پکڑ لیا۔ ائیرپورٹ پر کتوں کے باعث طیاروں کے حادثات کا خدشہ ہوتا ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے)نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ لینڈ سائیڈ پر آوارہ کتوں کی ویڈیو پر نوٹس لیا تھا۔

اس سے قبل ترجمان پی اے اے نے بیان میں کہا تھا کہ مسئلے کے حل کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ایئرپورٹ 3700 ایکڑ پر مشتمل ہے اور لینڈ سائیڈ گنجان آباد علاقوں سے گھرا ہوا ہے۔ پی اے اے نے لینڈ سائیڈ ایریا میں صفائی کے لیے خصوصی انتظامات کر رکھے ہیں اور ضلعی انتظامیہ سے آوارہ کتوں کی روک تھام کے لیے تعاون جاری ہے۔ صوبائی قانون آوارہ کتوں کو مارنے کی اجازت نہیں دیتا جس سے تعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔پی اے اے کے مطابق یہ ایک مسلسل عمل ہے اور مقامی انتظامیہ سے اس حوالے سے کوششیں تیز کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

اس سلسلے میں ایدھی فانڈیشن سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔ ایئر سائیڈ جہاں مین فلائٹ آپریشن ہوتا ہے مکمل طور پر فینس سے محفوظ ہے اور 24 گھنٹے عملے کی نگرانی میں ہے۔ ایئر سائیڈ پر کسی بھی ممکنہ دراندازی کے لیے مکمل حفاظتی انتظامات موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…