دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا گیا۔ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں پاکستان کے 3، سری لنکا کے 4، افغانستان کے 3 اور ویسٹ انڈیز کا ایک کرکٹر شامل ہے۔
پاکستان کے صائم ایوب، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو اس ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔افغانستان کے عظمت اللّٰہ عمرزئی، رحمان اللّٰہ گرباز، اے ایم غضنفر، سری لنکا کے پاتھم نسانکا، کوشال مینڈس، چارتھ اسالنکا، ونندو ہسارنگا اور ویسٹ انڈیز کے شرفین ردردفورڈ ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں۔