منگل‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2026 

سابق امریکی صدر نے عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد کردی، وکیل نے عدالت کو آگاہ کردیا

datetime 24  جنوری‬‮  2025 |

کراچی / اسلام آباد (این این آئی) قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی صحت، رہائی اور وطن واپسی سے متعلق ان کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ کی جانب سے دائر آئینی پٹیشن نمبر 3139/2015 کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت میں ہوئی۔ دوران سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی صدارتی معافی کی اپیل مسترد ہونے کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ان کے امریکی وکیل کلائیو اسمتھ ویڈیو لنک کے ذریعے جبکہ ایڈوکیٹ عمران شفیق اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے جبکہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان بھی عدالت میں موجود تھے۔درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق نے سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کو بتایا گیا کہ سابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈاکٹر عافیہ کی رحم کی اپیل مسترد کر دی ہے اور امریکہ نے پاکستان کے ساتھ قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے دوران سماعت ریمارکس میں کہا کہ امریکہ ہمیں ہماری اوقات دکھا رہا ہے، امریکی صدر نے اپنے بیٹے کی سزا تو معاف کر دی لیکن ڈاکٹر عافیہ کو رہا نہیں کیا۔دورانِ سماعت وزیرِ اعظم اور وزیرِخارجہ کے بیرونِ ممالک دوروں کی تفصیلات پر مشتمل رپورٹ اور امریکہ میں پاکستانی سفیر کی ڈاکٹر عافیہ سے متعلق ملاقاتوں میں شرکت نہ کرنے پر جواب بھی جمع کروایا گیا۔ایڈوکیٹ عمران شفیق نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے عدالتی، قانونی اور عوامی سطح پر جدوجہد جاری رہے گی۔

ڈاکٹر عافیہ کے وکیل کلائیو اسمتھ کا بیان حلفی (Decleration) عدالت میں جلدجمع کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ڈاکٹر عافیہ کی رحم کی درخواست (Clemency Petition) تو منظور نہیں کی مگر وزیراعظم کے خط کا جواب ابھی تک معمہ ہے ، یہ حکومت کے لیے علیحدہ سے شرمندگی کا باعث ہے کہ وہ امریکی انتظامیہ سے خط کی وصولی کی تصدیق بھی حاصل نہیں کر سکے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 2 ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…