اسلام آباد (این این آئی)انسانی سمگلرز کا گجرات کے محنت کش پر دوہرا ظلم ،بیٹے کے سپین پہنچنے کی جھوٹی اطلاع دے کر تمام رقم وصول کرلی، بعد میں معلوم ہوا حسن علی مراکش کے سمندر میں ایجنٹوں کے ہاتھوں قتل ہو چکا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق گجرات کے علاقے کنجاہ کے ٹیکسی ڈرائیور آفتاب نے پلاٹ بیچ کر 17سالہ بیٹے حسن علی کو یورپ بھجوانے کا فیصلہ کیا، ایجنٹ نے کہا آپ کا بیٹا جہاز کے ذریعے سپین پہنچے گا لیکن یہ بات جھوٹ نکلی۔ایجنٹوں نے حسن علی کے سپین پہنچنے کا بتا کر طے شدہ تمام رقم بھی وصول کر لی، تاہم اس وقت 17سالہ نوجوان کشتی میں بیٹھا مراکو کے سمندر میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا تھا۔17سالہ حسن علی کا 7ماہ کا سفر اسپین پہنچنے کی خوشی میں مٹھائیوں کی تقسیم سے ہوتا ہوا غائبانہ نماز جنازہ پر ختم ہوگیا۔