واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی پہلے روز سابق صدر جو بائیڈن کے 78 صدارتی اقدامات منسوخ کر دیے اور متعدد نئے ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کر دیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حلف برداری کے بعد کیپٹل ون ارینا میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ٹرمپ کے حامیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پولیس سمیت مختلف اداروں کے دستوں کی جانب سے نو منتخب صدر کو سلامی دی گئی۔صدر ٹرمپ نے وفاقی بھرتیاں روکنے کے حکم نامے سمیت متعدد ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے اور سابق صدر جو بائیڈن کے 78 صدارتی اقدمات بھی منسوخ کر دیے۔ٹرمپ نے امریکا کی پیرس ماحولیاتی معاہدے سے علیحدگی کے آرڈر پر دستخط کیے اور ساتھ ہی مصنوعی ذہانت پالیسی سے متعلق بائیڈن کا ایگزیکٹو آرڈر منسوخ کردیا۔
صدر ٹرمپ نے بائیڈن کا 2030 تک الیکٹرک کاروں کی فروخت کا ہدف 50 فیصد کرنے کا آرڈر بھی منسوخ کیا۔انہوں نے اظہار رائے کی آزادی کیایگزیکٹو آرڈر پر بھی دستخط کیے، سیاسی مخالفین کے خلاف وفاقی حکومت کو مسلح کرنے کی پالیسی منسوخ کی۔وائٹ ہاوس پہنچ کر کیپٹل حملے میں ملوث 1500 افراد کو معافی دینے کے آرڈر پر دستخط کیے۔جنوبی سرحد پر نیشنل ایمرجنسی نافذ کرنے کے آرڈر پر دستخط کیے، تارکین وطن کے داخلے سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر بھی دستخط کیے۔گھر سیکام کرنے کے انتظامات منسوخ کرنے اور کام پر حاضر ہونے کے آرڈر پر بھی دستخط کیے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ مہنگائی کو شکست دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے، پچھلے چار سال میں مہنگائی سر سیاوپر جا پہنچی ہے۔انہوں نے کہا کہ میکسیکو اور کینیڈا پر 25 فیصد ٹیرف لگانے پر غور کررہے ہیں، کارٹلز کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دیا ہے۔میکسیکو بارڈر پر اسپیشل فورسز تعینات کی جاسکتی ہیں، کہا کہ ہمیں بین الاقوامی سلامتی کے لیے گرین لینڈ کی ضرورت ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کروں گا، نہیں جانتا ملاقات کب ہوگی۔
صدر ٹرمپ کے مندوب برائے مشرق وسطی اسٹیو وٹکوف نے بھی خطاب کیا اور تقریب میں اسرائیلی یرغمالیوں کے خاندانوں کا تعارف کر ایا۔وائٹ ہائوس کے مطابق صدرڈونلڈ ٹرمپ نے نگران کابینہ اور کابینہ سطح کے عہدوں کا بھی اعلان کیا، نگران کابینہ کے اراکین عہدوں پر باضابطہ تقرری تک خدمات انجام دیں گے۔ٹرمپ نے اظہار رائے کی آزادی اور سنسر شپ ختم کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر بھی دستخط کیے۔صدر ٹرمپ نے ٹاک ٹاک سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو آرڈر ٹک ٹاک کو خریدنے یا بند کرنے اختیار دیتا ہے، ہم نے ٹک ٹاک ڈیل کی اور چین نیتوثیق نہیں کی تو چین پر ٹیرف عائد کرسکتے ہیں۔ٹرمپ نے اٹارنی جنرل کو اگلے 75 دن تک ٹک ٹاک پرکوئی کارروائی نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاک سے متعلق ڈیل کر بھی سکتا ہوں، ٹک ٹاک ڈیل کی تو اس کی 50 فیصد ملکیت حاصل کرنا ہوگی، ڈیل نہیں کی تو ٹک ٹاک کسی کام کا نہیں رہیگا۔
ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوری کے یرغمالیوں سمیت بہت سے ملزمان کوعام معافی پر دستخط کرنے جا رہے ہیں، بائیڈن دور میں آف شور ڈرلنگ پر عائد پابندی کو ختم کریں گے۔صدرٹرمپ نے مزید کہا کہ ہم یقینا وینزویلا سے تیل خریدنا چھوڑ رہے ہیں، میں حیران ہوں کہ بائیڈن نے اپنی پوری فیملی کو معافی دے دی، پہلیدن بہت سے ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کرنا آمریت نہیں۔