ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

datetime 18  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبادس(این این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں دن کے اوقات میں موسم سرد اور خشک جبکہ رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ مری، گلیات اورگرد و نواح میں موسم شدید سرد رہنے کے ساتھ شام اور رات میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، جہلم، گجرات، میانوالی، رحیم یار خان، خان پور، بہاولنگر، بہاولپور، پاکپتن، خانیوال، وہاڑی، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور گرد و نواح میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، کرک اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، قلات، بارکھان، خضدار، ہرنائی، ڑوب، موسیٰ خیل، خاران، کیچ، پنجگور اور گوادر میں تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…