ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

200 سے زائد مقامات پر فری وائی فائی سروس فراہم کر دی گئی

datetime 15  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) سی ایم فری وائی فائی کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں 200 سے زائد مقامات پر فری وائی فائی سروس فراہم کر دی گئی۔پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی نے پنجاب کے 11 اضلاع میں مفت وائی فائی کی سروس فراہم کر دی۔ 270 وائی فائی ہاٹ سپاٹس سے شہریوں کو انٹرنیٹ کی فراہمی شروع کردی گئی۔

لاہور سمیت قصور، ننکانہ صاحب،شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، جہلم، اٹک میں سروس فعال کردی گئی اس کے علاوہ ساہیوال، اوکاڑہ اور مری کے اہم مقامات پر بھی مفت وائی فائی سروس فراہم کی جانے لگی۔ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق اب تک13 ملین سے زائد صارفین نے 265 ٹی بی ڈیٹا استعمال کیا۔ شہری مفت وائی فائی سروس سے استفادہ کر کے اپنی روزمرہ زندگی کو آسان بنا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر پنجاب کو ڈیجیٹل صوبہ بنا رہے ہیں۔فری وائی فائی ایمرجنسی سروس ویڈیو سٹریمنگ یا انٹرٹینمنٹ کیلئے نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…