راولپنڈی (این این آئی)عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقات نہیں ہوسکی، ہم اور وکلا وقت پر پہنچ گئے تھے،عمران خان چاہتے ہیں فیصلہ سنایا جائے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ فیصلہ سنایا جائے، فیصلے کے بعد 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس ہائی کورٹ میں لے جائیں گے۔علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان پر کوئی دباؤ نہیں ہے، انہوں نے صرف دو مطالبات کیے تھے، وہ بیگناہ قیدیوں کی رہائی چاہتے ہیں، اب فیصلے کے لیے 17 جنوری کا انتظار کر لیتے ہیں۔