اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

دنیا کے مضبوط ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری، پاکستان کا نمبر کونسا ہے؟

datetime 10  جنوری‬‮  2025 |

واشنگٹن(این این آئی)نئے سال کے آغازکے ساتھ ہی ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے دنیا کے مضبوط ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی ہے، جس میں پاکستان کا نمبر سرفہرست 100 ممالک میں بھی شامل نہیں اور بھارت کی بھی تنزلی ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے جاری فہرست میں کہاگیاکہ دنیا کے 199 ممالک کے پاسپورٹس اور 227 مختلف مقامات کو شامل کیا گیا ہے۔فہرست میں پاکستان خطے کے ممالک بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال سے بھی پیچھے ہے اور یمن کے برابر رینکنگ حاصل ہے۔

اس فہرست میں پاکستان کا نمبر 33 ممالک کے فری ویزہ سہولت کے ساتھ دنیا کے بہترین پاسپورٹس کے حامل ممالک میں 103 نمبر پر موجود ہے۔خطے کے ممالک میں بھارت کی بھی تنزلی ہوئی اور 2024 میں 80 کے مقابلے میں نئے سال میں 5 نمبر پیچھے 85 ویں نمبر پر ہے، اسی طرح امریکا بھی تنزلی والے ممالک کا حصہ ہے۔دنیا کے مضبوط پاسپورٹس کے حامل سرفہرست 10 ممالک میں سوائے متحدہ عرب امارات کے کوئی بھی اسلامی ملک شامل نہیں ہے، متحدہ عرب امارات کا نمبر بھی 10 واں ہے اور اس میں چند دیگر ممالک بھی شامل ہیں۔دنیا کا مضبوط ترین پاسپورٹ کا اعزاز ایشیائی ملک سنگاپور کو حاصل ہے، دوسرے نمبر پر جاپان ہے، جس کے بعد سرفہرست 10 ممالک میں یورپ کے ممالک کی تعداد زیادہ ہے۔تیسرے نمبر پر یورپ کے 5 ممالک اور جنوبی کوریا موجود ہیں، یورپی ممالک میں فن لینڈ، فرانس، جرمنی، اٹلی اور اسپین شامل ہیں۔چوتھے نمبر پر 7 ممالک موجود ہیں، جن میں یورپی ملک آسٹریا، ڈنمارک، آئرلینڈ لیکسمبرگ، نیدرلینڈز، ناروے اور سویڈن جیسے پرامن ملک کے نام ہیں۔

اسی طرح پانچویں نمبر پر بیلجیم، نیوزی لینڈ، پرتگال، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ ہیں۔دنیا کے مضبوط ترین پاسپورٹس کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آسٹریلیا اور یونان ہیں۔ساتویں نمبر پر کینیڈا، مالٹا پولینڈ، آٹھویں نمبر پر جمہوریہ چیک اور ہنگری ہیں، امریکا 9 نمبر پر ایسٹونیا کے ساتھ شامل ہے۔دسویں نمبر پر لیٹویا، لیتھوانیا، سلووینیا اور متحدہ عرب امارات کے نام ہیں، گیارھویں نمبر پر کروشیا، آئس لینڈ اور سلوواکیا، بارھویں نمبر پر ملائیشیا موجود ہے۔دنیا کی بڑی معیشتوں میں سے ایک چین کا نمبر 60 ہے اور ان کے پوائنٹس 85 ہیں، روس اور ترکیہ مشترکہ طور پر 46 ویں نمبر پر ہیں، ان کے بعد قطر کا نمبر آتا ہے۔خیال رہے ہینلے پاسپورٹ انڈیکس ماہانہ بنیاد پر جاری کیا جاتا ہے اور اس کو عالمی سطح پر سفر کے لیے اور دنیا میں پاسپورٹ کی اہمیت کے حولاے سے آزاد ریاستوں کے لیے معیاری حوالہ سمجھا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…