بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

شان مسعود نے انضمام، یونس خان، مصباح سب کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 7  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیپ ٹائون (این این آئی)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے لیجنڈ کرکٹرز انضمام الحق، مصباح اور یونس خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بڑا کارنامہ انجام دے دیا۔کیپ ٹاؤن میں کھیلے جا رہے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ فالو آن ہونے کے بعد پاکستان نے دوسری اننگ میں شاندار کم بیک کیا۔

شان مسعود نے بابر اعظم کے ساتھ مل کر ڈبل سنچری پارٹنر شپ قائم کی۔ بابر تو 81 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے تاہم شان مسعود سنچری بنانے کے بعد 145 رنز پر آؤٹ ہوئے ہیں۔شان مسعود نے اس میچ میں سنچری کے ساتھ ہی وہ کارنامہ انجام دے دیا جو پاکستان کرکٹ کے لیجنڈ بلے باز انضمام الحق، یونس خان اور مصباح الحق بھی انجام نہ دے سکے۔ شان مسعود جنوبی افریقہ کی سر زمین پر سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل کسی بھی پاکستانی بلے باز کا جنوبی افریقی سر زمین پر ہائی اسکور انضمام الحق کا 92 رنز ناٹ آؤٹ تھا جو انہوں نے 2007 میں بنایا تھا۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…