ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا میں منی مائیکرو پن بجلی منصوبوں میں کروڑوں کی بے قاعدگیاں

datetime 30  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا میں منی مائیکرو پن بجلی منصوبوں میں کروڑوں روپے کی بے قاعدگیاں سامنے آئیں ہیں جس پرسپیکر نے معاملہ انکوائری کیلئے قائمہ کمیٹی کے سپرد کرنے اور آڈیٹر جنرل اور پبلک اکانٹس کمیٹی کو آڈٹ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران جے یو آئی کی خاتون رکن ریحانہ اسماعیل نے منی مائیکرو منصوبوں کے حوالے سے سوال ایوان میں پیش کیا جس پر محکمہ توانائی و برقیات نے تحریری جواب میں کہا کہ اب تک صوبہ میں 316 منی مائیکرو ہائیڈرو پراجیکٹ تعمیر ہوئے ہیں جن کی مجموعی پیداواری صلاحیت 28 میگا واٹ ہے ، منی مائیکرو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ منصوبہ کے فیز ٹو میں کل 142 مزید منصوبے 2027 تک مکمل کئے جائیں گے۔

ریحانہ اسماعیل نے کہا کہ متعدد منصوبے نامکمل ہیں، محکمہ نے ایوان میں غلط رپورٹ پیش کی ہے، فیز ون مکمل نہیں ہوا لیکن کہا جارہا ہے کہ فیز ٹو میں بھی کئی منصوبے مکمل ہوئے ہیں، منصوبوں میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں ہوئی ہیں، قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے جس پر حکومتی رکن گل ابراہیم نے بھی کہا کہ ان کے حلقے میں چھوٹے پن بجلی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کئے گئے ہیں تاہم ابھی تک کسی منصوبہ پر کام شروع نہیں ہوسکا۔صوبائی وزیرِ قانون آفتاب عالم نے بتایا کہ منی مائیکرو ہائیڈرو پاور کے 316 پراجیکٹ مکمل ہوچکے ہیں جس سے 28 میگا واٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، فیز ون کیساتھ فیز ٹو کے منصوبے بھی مکمل ہیں جس پر اسپیکر نے ایوان کی منظوری سے معاملہ قائمہ کمیٹی کے حوالے کردیا جبکہ آڈیٹرجنرل اور پبلک اکانٹس کمیٹی کو بھی آڈٹ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…