جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

شوہر نے بیوی ، سالی اور برادر نسبتی پر فائرنگ کر کے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)اچھرہ کے علاقہ محمد علی روڈ پر گھریلو جھگڑے پر شوہر نے اپنی بیوی ، سالی اور برادر نسبتی پر فائرنگ کر کے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔بتایاگیا ہے کہ کنول کو اپنی بہن فضہ اور شوہر عدنان کے درمیان مبینہ تعلقات کا علم ہوا تو وہ اپنے ماں باپ کے گھر آگئی تھی ۔

گزشتہ روزعدنان اپنی بیوی اور سالی کو ساتھ لے جانے کے لئے آیا جس پر اہل خانہ نے مزاحمت کی تو عدنان نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر اس کی اہلیہ کنول، سالی فضہ اور برادر نسبتی شہزاد زخمی ہو گئے ۔ جبکہ عدنان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے تینوں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا ۔ پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…