بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

قومی ایئرلائن بلندی کی نئی حدیں چھونے کو تیار

datetime 25  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے)کی جانب سے عائد پابندی کے خاتمے کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز اپنے نیٹ ورک کو یورپ اور برطانیہ تک بڑھانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان نے بتایاکہ نیٹ ورک کی توسیع اور ان خطوں کیلئے پروازوں کی ممکنہ بحالی کیساتھ قومی ایئرلائن اپنے طیاروں کی بحالی کے عمل میں ہے جو طویل مدتی اسٹوریج میں تھے انہیں دوبارہ آپریشنل سروس میں لا رہے ہیں۔

انتظامیہ کے منصوبے کے ایک حصے کے طور پر بوئنگ 777کے آپریشنل بیڑے کی تعداد آٹھ ہو جائے گی اسی طرح اے 320طیاروں کی تعداد 12 تک پہنچنے کی توقع ہے جبکہ اے ٹی آر طیاروں کی تعداد دو ہو جائے گی۔یہ فلیٹ اپ گریڈ 2025کے لیے پی آئی اے کے جارحانہ آپریٹنگ پلان کے مطابق ہیں۔ ایئر لائن اپنے نیٹ ورک کو بڑھانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، نئے فضائی روٹس سے بیرون ملک مقیم تارکین وطن کو براہ راست اور کم خرچ سفری سہولت دستیاب ہو گی۔ترجمان نے بتایا کہ ان کوششوں کی بدولت پی آئی اے کی پروازوں کی بروقت روانگی کی شرح 90فیصد سے تجاوز کر رہی ہے جو کہ ملک میں سب سے زیادہ ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…