پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

کمیٹی کا کردار صرف ایلچی کا ہے’فوج میں بھی عمران خان کے حمایتی ہیں، عمر ایوب

datetime 25  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان تک کمیٹی کی رسائی حکومتی سنجیدگی طے کرے گی، حکومت نے بہانے بنائے یا منع کیا تو ان کی نیتوں کا خلل سامنے آجائے گا، پی ٹی آئی کمیٹی کا کردار صرف ایلچی کا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان 2 جنوری تک دوسری میٹنگ ہوگی، میٹنگ سے پہلے عمران خان سے ملاقات کی کوشش کریں گے، ابھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی ہیں۔عمر ایوب نے کہا کہ عمران خان تک کمیٹی کی رسائی حکومتی سنجیدگی طے کرے گی، حکومت نے بہانے بنائے یا منع کیا تو ان کی نیتوں کا خلل سامنے آجائے گا، پی ٹی آئی کمیٹی کا کردار صرف ایلچی کا ہے۔

اپوزیشن لینڈر کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت کو اپنے مطالبات سے آگاہ کردیا تھا، عمران خان کی رہائی اور کارکنان کی رہائی ہمارے مطالبات ہیں، ہمارا کام ہے عمران خان کے مسیج کو حکومت کے آگے رکھنا، ہم پر 9 مئی کو بھی ظلم ہوا، ہم پر 26 نومبر کو بھی گولیاں چلیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت میں کوئی بہتری نہیں ا?رہی ہے، اس وقت ملک میں قانون اور آئین کا فقدان ہے۔ایک سوال کے جواب میں عمر ایوب کا کہنا تھا کہ چئیرمین ماؤ نے کہا تھا فوج وردی میں عوام ہی ہیں، جو عوام کی سوچ ہوتی ہے وہی مسلح افواج کی سوچ ہوتی ہے، ‘لہٰذا پاکستان کی عوام وزیراعظم عمران خان صاحب سے محبت کرتی ہے تو افواج پاکستان میں بھی لوگ ان سے محبت کرتے ہیں’۔انہوں نے کہا کہ ملک کی سینئیر قیادت نیچے دیکھتی ہے کہ عوام یا افواج کیا سوچتے ہیں اور پھر وہ مجبور ہوتے ہیں اپنی سوچ بدلنے کیلئے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…