پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

انڈیا نے ایک اور پاکستان مخالف فلم کی تیاری شروع کردی

datetime 25  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم”بارڈر” کے سیکوئل”بارڈر” کی شوٹنگ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ فلم کی پروڈیوسر ندھی دتہ نے سوشل میڈیا پر فلم کے کلپربورڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ خبر دی۔فلم میں سنی دیول، ورون دھون، دلجیت دوسانجھ، اور آہان شیٹی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ”بارڈر 2” کی ہدایتکاری معروف ڈائریکٹر انوراگ سنگھ کریں گے، جو فلم کو ایک شاندار ایکشن، ڈرامہ، اور حب الوطنی کے امتزاج کے ساتھ پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔

”بارڈر 2” کی کہانی حقیقی واقعات پر مبنی ہے، تاہم اس کی تفصیلات ابھی خفیہ رکھی گئی ہیں۔ فلم کا پہلا حصہ 1971 کی جنگ کے پس منظر میں بنایا گیا تھا، جس نے ناظرین کو متاثر کیا اور شاندار کامیابی حاصل کی۔ نئے سیکوئل سے بھی اسی معیار کی توقع کی جا رہی ہے۔یہ فلم 23 جنوری 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز کے لیے تیار کی جا رہی ہے۔ مداحوں کو ایک شاندار سینمائی تجربے کے لیے تیار رہنے کا کہا جا رہا ہے، جو حب الوطنی اور بہادری کی داستانوں کو بڑے پردے پر زندہ کرے گی۔فلم کو بھوشن کمار، کرشن کمار، جے پی دتہ، اور ندھی دتہ پروڈیوس کر رہے ہیں۔ یہ فلم گْلشن کمار اور ٹی سیریز کے بینر تلے جے پی دتہ کی کمپنی “جے پی فلمز” کے اشتراک سے پیش کی جا رہی ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…