ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کی سب سے طویل ،تیز رفتار انٹرنیٹ سب میرین کیبل پاکستان پہنچ گئی

datetime 24  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)دنیا کی سب سے طویل اور تیز رفتار انٹرنیٹ سب میرین کیبل پاکستان پہنچ گئی۔سب میرین کیبل 2افریقا کو ہاکس بے بی ایم ایکس (بیچ میں ہول)تک پہنچا دیا گیا ہے، یہ 16پیئر کی کیبل ہے جس کی مجموعی گنجائش 180ٹیرا بائٹ ہے اور یہ دنیا کی سب سے طویل انٹرنیٹ کیبل ہے۔ذرائع کے مطابق یہ پاکستان تک پہنچنے والی سب سے تیز رفتار گنجائش کی سب میرین کیبل ہے جسے 2025کے اختتام تک آپریشنل کیا جائے گا، کیبل کی کنیکٹیویٹی سے پاکستان میں میٹا صارفین کی میٹا کے مواد تک رسائی بہتر ہوگی۔2افریقا سب میرین انٹرنیٹ کیبل 45ہزار کلو میٹر پر مشتمل ہے، 33 ممالک میں 46لینڈنگ سٹیشنز اس کے نیٹ ورک کا حصہ ہیں، پاکستان 2افریقا پرل کا حصہ ہے جو خلیجی ملکوں سے بھارت تک پہنچے گا۔

ہیڈ آف سب میرین کیبل منیف رانا نے کہا ہے کہ ٹرانس ورلڈ نے اس سے قبل 2انٹرنیٹ سب میرین کیبلز پاکستان تک پہنچائیں، انٹرنیٹ مواد بڑھنے سے انٹرنیٹ کیبلز کی طلب بڑھ رہی ہے، یہ چائنا موبائل انٹرنیشنل، میٹا اور دیگر پر مشتمل کنسورشیم کا کیبل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیبل پاکستان میں 24ٹیرا بٹس لے کر آئے گی جس سے انٹرنیٹ کی رفتار بہتر ہوگی، یہ کیبل ڈیجیٹل پاکستان کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے۔چیف ٹیکنیکل آفیسر ٹرانس ورلڈ عامر الدین نے کہا کہ 2افریقا انٹرنیٹ سب میرین کیبل پاکستان کو مڈل ایسٹ، افریقا اور یورپ سے منسلک کریگی، کیبل سال 2025ء کی چوتھی سہ ماہی تک فعال ہوگی، منصوبہ پاکستان کے بین الاقوامی رابطے کو مزید بہتر اور مضبوط بنائے گا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…