بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

جعلسازی سے رجسٹرڈ کمپنی پکڑی گئی، خزانے کو 14 کروڑ کا نقصان

datetime 24  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ڈائریکٹوریٹ کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساؤتھ کراچی نے ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم سے ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جعلسازی سے ایک رجسٹرڈ کمپنی کا سراغ لگالیا ہے۔ڈائریکٹر پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساتھ شیراز احمد کے مطابق میسرز فضل ربی انٹرپرائز کے نام سے ایک کمپنی لسبیلہ حب بلوچستان میں رجسٹرڈ کرائی گئی تھی، کمپنی نے ایکسپورٹ فیسیلٹیشن اسکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 20 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کی مصنوعات درآمد کیں اور قومی خزانے کو 14 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسوں کی مد میں نقصان پہنچایا۔

کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی جانب سے جب کمپنی کی جانچ کے لیے دورہ کیا گیا تو اس بات کا انکشاف ہوا کہ کمپنی کے رجسٹرڈ پتے پر کوئی اور کاروبار ہورہا ہے اور رجسٹرڈ پتے پر موجود کاروبار کرنے والوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس پتے پر کبھی بھی فضل ربی انٹرپرائز نام سے کسی کمپنی وجود نہیں رہا ہے۔حکام نے کسٹمز وی باک سسٹم سے میسرز فضل ربی انٹرپرائز کے پروفائل کی جانچ پڑتال کی تو اس اس امر کی بھی نشاندہی ہوئی کہ کمپنی نے کبھی بھی ایکسپورٹ نہیں کی، جبکہ کمپنی کے بینک اکانٹ سے 20 کروڑ روپے کا لین دین بھی ریکارڈ ہوا ہے۔حکام کے مطابق کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساتھ نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…