منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

ووٹ الف کو دیتے ہیں، حکومت میں ب آ جاتا ہے،پیر پگارا

datetime 20  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نصیر آباد (این این آئی)حر جماعت کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنشکنل کے سربراہ پیر پگارا نے کہا ہے کہ ہم ووٹ الف کو دیتے ہیں اور حکومت میں آ جاتا ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب یہ حکومت بنائی ہے، جو چل ہی نہیں رہی بلکہ جھوٹ پر قائم ہے۔پیر پگارا نے کہا کہ حکومت میں بیٹھے ہوئے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ جھوٹ بول رہے ہیں، آپ کے اور میرے ووٹ سے نہ حکومت بنتی ہے اور نہ ٹوٹتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عزت دار لوگ سیاست سے باہر ہو جائیں گے تو پھر ٹھیکدار ملک چلائیں گے، ہمیں ملک کے لیے سوچنا ہے، سیلاب ہو یا دیگر آفات مدد کیلئے فوج ہی آتی ہے۔

مسلم لیگ فنشکنل کے سربراہ نے کہا کہ سب قانون کے مطابق چلیں گے تو بہتر ہو گا ورنہ پھر گاڑی اسی طرح چلے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں تو پتہ تھا کہ 70 سال سے الیکشن کیسے ہورہے ہیں، اس بار عالمی سطح پر بھی پتہ چل گیا کہ الیکشن کیسے ہوتے ہیں۔پیر پگارا نے بتایا کہ پانی کا مسئلہ ہے جہاں بھی گیا تو لوگوں کا حال دیکھ کر افسوس ہوا، ایسے بھی علاقے ہیں جہاں پینے اور نہانے کے لیے پانی نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ اگر صدر زرداری نے کینالز کے لیے این او سی دی ہے تو ہم تو کچھ نہیں کر سکتے۔فنکشنل لیگ کے سربراہ نے کہا کہ سیلاب میں سب پریشان ہوتے ہیں کہ بند نہ ٹوٹ جائے جبکہ سیلاب کے سیزن میں لوگ پانی کے لیے لڑ رہے تھے بعد میں کیا حال ہو گا؟پیرپگارا نے کہا کہ سندھ کو پانی ملے گا تو بلوچستان کی طرف آئے گا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اقتدار والے غربت سے نکل کر امیر بن گئے جبکہ بلوچستان کا پیسہ عوام پر خرچ ہونا چاہیے تھا۔

پیرپگارا نے کہا کہ عزت اور انصاف کے بغیر معاشرہ نہیں چل سکتا ہے، عزت نہیں دے سکتے مت دو، انصاف دے دو۔انہوںنے کہاکہ کیانی صاحب سے حالات خراب تھے، باجوہ صاحب نے ڈامہ ڈول کردیا۔فنکشنل لیگ کے سربراہ نے کہا کہ یہ حکومت تو بنائی گئی، مگر چل پارہی ہے؟ ہمارے نصیب کہہ لیں یاعادت کہ ہمیں جھوٹ میں رہنا پسند ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم فیڈریشن کے حامی ہیں فیصلہ سازوں کو درست اور بروقت فیصلے کرنے چاہیے۔انہوںنے کہاکہ کالاباغ ڈیم منصوبہ ضیاء الحق کے دور میں ختم ہوچکا تھا جبکہ بے نظیر کے دور حکومت میں کالاباغ ڈیم کے لیے فنڈز مختص کئے گئے۔ پیرپگارا نے کہا کہ 1985ء میں بھی سندھ پنجاب کے مابین نہری پانی کے مسائل ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…