جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اسمبلی میں ہر وقت ایسا ماحول ہوتا جیسے سوتنیں لڑ رہی ہیں،شیر افضل مروت

datetime 17  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اسمبلی میں ہر وقت ایسا ماحول ہوتا ہے جیسے سوتنیں لڑ رہی ہیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ آئے ہوئے ہیں، 8 مہینوں میں ہم نے دیکھا کہ یہ نیشنل اسمبلی نہیں ہے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ قوم کے ساتھ جھوٹ بولا جاتا ہے، کوئی مذاکرات تب تک کامیاب نہیں ہوتے جب تک سیاسی قوتیں ٹی او آرز ڈسکس نہ کریں اور پھر وہ ٹی او آرز اسٹیبلشمنٹ سے ڈسکس کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کے لیے کبھی کوئی مثبت بات نہیں کی، میڈیا مذاکرات کی بات کرتا ہے اور یہاں کہتے ہیں مذاکرات نہیں ہو رہے، سیاستدانوں میں ٹی او آر طے ہی نہیں کیے جاتے۔پی ٹی آئی نے کہا کہ خواجہ آصف کا بہت احترام ہے لیکن ان کی زبان بھی آگ اگلتی ہے، میں گلہ کرتا ہوں لوگ مرے لیکن وزیرِ اطلاعات نے غلط بیانی کی، کیا ممکن نہیں کہ ٹی او آر اور مسائل کے حل کے لیے کمیٹی بنائیں۔انہوںنے کہاکہ عوام نے مسائل کے ادراک کے لیے یہاں بھیجا ہے، ہمارے علاقوں میں طالبان نے قبضہ کیا ہے، کل خواجہ صاحب نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پہل کرنا پڑے گی، کیا رانا ثناء اللّٰہ حکومت کے باضابطہ مؤقف سے ہمیں آگاہ کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…