منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

یاسر شامی ٹک ٹاکر رجب بٹ کے دفاع میں سامنے آگئے،گرفتاری کی مذمت

datetime 16  دسمبر‬‮  2024 |

لاہور (این این آئی)ٹک ٹاکر رجب بٹ کی غیر لائسنس یافتہ شیر اور اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتاری کے بعد یوٹیوبر یاسر شامی ان کے دفاع میں سامنے آگئے ہیں۔ یاسر شامی نے رجب بٹ کے حق میں انسٹاگرام اکائونٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رجب بٹ اب آزاد ہیں، میں سی سی پی او لاہور کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس معاملے کو دیکھا، میں نے ان سے درخواست کی تھی کہ وہ ذاتی طور پر اس معاملے کو دیکھیں کیونکہ ہم سب جانتے ہیں کہ رجب بٹ کو غلط طریقے سے پھنسایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ رجب بٹ کو کئی غیر قانونی چیزیں گفٹ کی گئیں، جن میں ایک شیر کا بچہ اور ہتھیار شامل ہیں جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کیا، حالانکہ انہوں نے اپنے وی لاگ میں اعلان کیا تھا کہ وہ ان چیزوں کے لائسنس بنوانے جارہے ہیں لیکن پھر بھی گرفتار کرلیا گیا۔شامی نے رجب بٹ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے دشمنوں اور دوستوں کو پہچانیں، ان دشمنوں کو جانیں جو آپ کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور ایک ذمے دار شخصیت بنیں کیونکہ آپ ایک بڑے انفلوئنسر ہیں۔یاسر شامی نے کہا کہ رجب بٹ اپنی محنت کے بل بوتے آج اس مقام تک پہنچے ہیں جس کے بعد یہ گرفتاری سراسر ان سے حسد کرنا ہے اور کچھ نہیں، لوگوں کو اگر اس کے کانٹینٹ سے اختلاف ہو بھی جائے لیکن شادی کے سب سے خاص دنوں میں اسے گرفتار کرنا صرف حسد ہے، اللہ جسے عزت دے اسے تسلیم کرنا چاہیے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…