منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

اڈیالہ جیل میں عمران خان، فیملی اور دیگر رہنمائوں میں تکرار

datetime 9  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توشہ خانہ کیس 2 کی سماعت پر بانی پی ٹی آئی عمران خان، فیملی اور دیگر رہنمائوں میں تکرار ہوئی۔ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کے دوران تکرار بانی، علیمہ خان، بشریٰ بی بی، فیصل چوہدری، بیرسٹر گوہر اور مشال یوسفزئی میں ہوئی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنمائوں میں تکرار 24 نومبر کے احتجاج پر ہوئی، اس معاملے پر بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کو بریف کیا۔بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ احتجاج کیلئے پنجاب سے کوئی نہیں نکلا، بریفنگ کے بعد احتجاج سے متعلق کمرہ عدالت میں مباحثہ شروع ہوا۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے اس موقع پر مداخلت کی اور کہا کہ پنجاب سے 5 ہزار لوگ گرفتار ہوئے ہیں، پنجاب میں پارٹی پر کریک ڈائون اور گرفتاریوں کا بانی چیئرمین کو بتایا تھا۔اس موقع پر علیمہ خان نے فیصل چوہدری سے سوال کیا کہ بانی کو اخبارات اور دیگرسہولیات کیوں نہیں دی جاتیں؟اس پر فیصل چوہدری نے جواب دیا کہ میں جو کرسکتا ہوں کررہا ہوں، بتایا جائے کہ سینئر پارٹی عہدیدار عدالت کیوں نہیں جاتے؟ذرائع کے مطابق علیمہ خان نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مانیٹرنگ کمیشن بنایا تھا وہ کہاں ہے؟مشال یوسفزئی نے مانیٹرنگ کمیشن کو روکنے کا الزام فیصل چوہدری پر لگادیا جس پر فیصل چوہدری نے کہا کہ کمیشن عدالت نے قائم کیا ہے، میں کیسے روک سکتا ہوں۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر خان بولے کچھ فیصلے پارٹی لیڈرشپ پر چھوڑے جائیں، احتجاج اور شہادتوں پر ہر کوئی بات کرے گا تو کنفیوژن ہوگا۔اس ساری تکرار میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پنجاب میں فسطائیت کی وجہ سے لوگ خائف ہیں، ڈی چوک احتجاج میں ہمارے 200 لوگ لاپتہ ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…