بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پرامن احتجاج کے دوران گولیاں لگنے سے 12 نہتے کارکن جاں بحق، 200 سے زائد لاپتا ہیں، عمر ایوب

datetime 9  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پارٹی کے حالیہ پر احتجاج کے دوران نہتے کارکنوں پر گولیاں چلائی گئیں اور ہمارے 12 کارکن جاں بحق ہوئے ، 200 لاپتا ہیں۔اتوار کو پارٹی کے دیگر سینئر رہنماؤں اسد قیصر، سینیٹر شبلی فراز اور جنرل سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمرایوب نے کہا کہ 5 دسمبر کو عمران خان سے طویل ملاقات ہوئی تھی، جیسے ہی اڈیالہ جیل سے باہر نکلا تو مجھے گرفتار کر لیا گیا تھا، اگلے دن عدالت نے میری رہائی کا آرڈر دیا اور توہین عدالت بھی لگائی۔انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کو ہم نے پرامن احتجاج کیا، پرامن احتجاج میں نہتے کارکنوں پر گولیاں چلائی گئیں، جس میں 12 نہتے کارکن مارے گئے، 200 سے زائد کارکن تاحال لاپتا ہیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ 5000 ہزار سے زائد ہمارے کارکنان گرفتار ہوئے، 13دسمبر کو جاں بحق کارکنوں کے لیے دعائیہ تقریب ہو گی، 15 دسمبر کو اوورسیز پاکستانی ان کے لیے دعا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے زخمی کارکنان کو ڈرایا، دھمکایا جا رہا ہے، ملک میں ریاستی دہشت گردی کا بول بالا ہے۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے مرکزی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ 8 فروری کی غلطی کی وجہ سے ملک انتشار سے دوچار ہے، اس دن ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا، غلطی کو چھپانے کیلئے 100 جھوٹ بولیجارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سب کچھ تباہ وبرباد ہوگیا، الیکشن کے بعد سے اب تک ملک میں استحکام نہیں آرہا ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…