جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

بشریٰ بی بی کو کوئی چھوڑ کر نہیں گیا، ان سمیت سب بھاگے تھے’ خواجہ آصف

datetime 9  دسمبر‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کوئی چھوڑ کر نہیں گیا بلکہ ان سمیت سب بھاگے تھے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سول نافرمانی ناکام ہو جائے گی، سول نافرمانی تب کامیاب ہوتی ہے جب عوام کا انحصار ریاست پر نہ ہو، اب ریاست عوام کو ہر چیز مہیا کر رہی ہے، اس سے قبل بھی بانی پی ٹی آئی نے دھرنے میں بل جلایا تھا، تب بھی کسی نے عمل نہیں کیا تھا۔

ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو کوئی چھوڑ کر نہ?ں گیا، ان سمیت سب بھاگے تھے، انہوں نے ویڈیو دیکھی ہے، بشریٰ بی بی خود جا رہی تھیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے بھی سول نافرمانی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جس ملک میں انتشار ہوگا، سول نافرمانی ہوگی وہ ملک ترقی نہیں کر سکتا، سیاسی اختلاف ضرور ہوتا ہے لیکن ملک کو بدنام کرناسازش ہے، اگر ہمیں ترقی یافتہ بننا ہے تو امن، استحکام، پالیسیز کے تسلسل اور اصلاحات کو اپنانا ہوگا۔

واضح رہے کہ تین روز قبل بشریٰ بی بی نے دھرنے کے دوران جاں بحق ہونے والے کارکن کے گھر جا کر تعزیت کی تھی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہادتوں کی وجہ سے تکلیف میں تھی، میں بھاگنے والی عورت نہیں ہوں، مجھے ڈی چوک پر اکیلا چھوڑ دیا گیا تھا، سمجھ نہیں آرہا تھا لوگ جھوٹ کیوں بول رہے تھے۔ادھر خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے بشریٰ بی بی کے اکیلے چھوڑے جانے کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے ان کے بیان کو ذاتی قرار دیا اور کہا کہ میں پورا وقت بشریٰ بی بی کے ساتھ تھا۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…