جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

زہریلی شراب پینے سے مرنے والے افراد کی تعداد 13ہوگئی،ایک شخص کی بینائی چلی گئی

datetime 9  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پھولنگر(این این آئی)نواحی علاقہ دینا ناتھ میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والے افراد کی تعداد 13 ہوگئی، مرنے والے 3 افراد کا تعلق مانگا منڈی سے بتایا گیا ہے جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ،ایک شخص کی بینائی چلی گئی ،پولیس نے ضلع قصور میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کر دیا ،تھانہ صدر پھولنگر پولیس نے ایک مدعی کی درخواست پر 3نامزد اور 2 نامعلوم سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔بتایا گیا ہے کہ زہریلی شراب پینے سے جاں بحق ہونے والے عبد الغفار ، منظور احمد ، سہیل احمد ، طارق علی، بگو شیخ، افضل وٹو ، رانا شیرا سمیت 10افراد کا تعلق پھولنگر کے مختلف علاقوں سے ہے جبکہ میڈیا پر رپورٹ ہونے والے 3 افراد ارشد، لیاقت اور رمضان کا تعلق مانگا منڈی سے بتایا جارہا ہے ۔شراب پینے والے ایک شخص کی بینائی بھی چلی گئی ہے ۔

مقامی لوگ مزید ہلاکتوں کے خدشات کا اظہار کررہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ تمام افراد نے پھولنگر کے علاقہ جھلار جھوک سے شراب خریدی تھی۔ تھانہ صدر پھولنگر پولیس نے ابھی تک صرف ایک مدعی کی درخواست پر 3نامزد اور 2 نامعلوم سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے مگر ابھی تک تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔فرانزک ٹیموں نے بھی شواہد اکٹھے کیے ہیں ۔پولیس صرف 2 افراد کی ہلاکتوں کو زہریلی شراب کی وجہ قرار دے رہی ہیں جبکہ باقی اموات کو ہارٹ اٹیک قرار دے رہی ہے ۔ایس پی انوسٹی گیشن اور ڈی ایس پی پتوکی کا کہناہے کہ اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے ،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے نوٹس لینے کے بعد قصور پولیس متحرک نظر آرہی ہے ۔ترجمان قصور پولیس کے مطابق اب تک منشیات فروشوں کے خلاف کئے گئے کریک ڈائون سے 1600 لیٹر شراب برآمد کرلی گئی ہے اور مزید کارروائیاں جاری ہیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…