منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جیل میں عمران خان کی زندگی خطرے میں، بشری اور حواریوں نے سودا کردیا، فیصل واوڈا

datetime 6  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جیل میں عمران خان کی زندگی خطرے میں ہے بشری اور حواریوں نے ان کا سودا کردیا،ان کی گرفتاری لازمی ہونی چاہئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ بشری بیگم نے بہت خطرناک بیانئے کو جنم دیا اور پھر حکومت کی غیر ذمہ داراور نااہل ٹیم نے اس کو تاثر ایسا دیا کہ وہ بھی جاگ پنجابی جاگ کی سیاست کرنے آرہے ہیں، قومیت کو آمنے سامنے کرکے تاثر دیاگیا کہ شائد ریاست، آرمی، اسٹبلشمنٹ پٹھانوں کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسری طرف یہ تاثر بھی دیا گیا کہ تحریک انصاف کے آگے بھی ریاست، اسٹبلشمنٹ اور فوج کھڑی ہے جبکہ ایسا نہیں ہے کیونکہ وہ نہ کسی سیاسی جماعت کے خلاف ہیں نہ ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پمز ہسپتال میں تین افراد کے سرٹیفکیٹس آئے جنہیں گولیاں لگی ہیں، میں بڑا کلیئر ہوں کہ انہیں پی ٹی آئی نے مارا ہے۔انہوں نے کہا کہ مراد سعید اگر پکڑا گیا تو بہت سارے لوگ پھانسی کے پھندے پر چڑھ جائیں گے جن میں بانی عمران خان اور فیض حمید بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ بشری بی بی کی گرفتاری لازمی ہونی ہے، اس میں کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے، بشری بی بی پر قتل کی ایف آئی آر ہے انہیں کیسے چھوڑ سکتے ہیں۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…