بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی شرپسندوں نے مارپیٹ کے بعد گہری کھائی میں پھینک دیا، ہیڈ کانسٹیبل

datetime 6  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے شرپسندوں کے تشدد کا نشانہ بننے والے ہیڈ کانسٹیبل یاسرمحمود کا کہنا ہے کہ مجھے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ہیڈ کانسٹیبل یاسرمحمود نے بتایا کہ 24 نومبر کو میری ڈیوٹی غازی بروتھا پل پر تھی۔ پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے ہیوی مشینری کا استعمال کرتے ہوئے ہم پر حملہ کردیا۔ شرپسند شیلنگ اور پتھراؤ کرتے ہوئے ہماری طرف بڑھتے رہے۔

یاسر محمود کا مزید کہنا تھا کہ شدید شیلنگ کے دوران مجھے مظاہرین نے گھیر لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ شرپسندوں نے مارپیٹ کرنے کے بعد مجھے گہری کھائی میں پھینک دیا۔ ہوش میں آنے پر معلوم ہوا کہ میرے بازو اور کوہلے کی ہڈی ٹوٹ چکی ہے۔ جلد صحت یاب ہو کر اپنی ڈیوٹی دوبارہ سرانجام دوں گا۔24 تا 26 نومبر تک پی ٹی آئی کے پرتشدد مظاہروں کے دوران جہاں دیگر سیکورٹی اہلکار شدید زخمی ہوئے ان میں ہیڈ کانسٹیبل یاسر محمود تھانہ حضرو بھی شامل تھے۔ ہیڈ کانسٹیبل یاسر محمود شرپسندوں کے بدترین تشدد سے بے ہوش ہوگئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…