بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

جسٹس منصور صاحب! عوام کا اعتماد مجروح ہونے کا آپ کو خیال نہ آیا؟ خواجہ آصف

datetime 6  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نہایت محترم جسٹس منصور علی شاہ صاحب نے خط میں ایک خدشے کا اظہار فرمایا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ انہیں خدشہ ہے ان کے خط کے مندرجات پہ عمل نہ ہوا تو عوام کا عدلیہ پر سے اعتماد اٹھ جائے گا، محترم جج صاحب اعلیٰ عدلیہ کے ساتھ ایک عرصہ دراز سے وابستہ ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ان کی اس وابستگی کے دوران عدلیہ کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ اس کے عینی گواہ ہیں، ثاقب نثار، کھوسہ صاحب، اعجاز الاحسن، مظاہر نقوی عدلیہ کا وقار پامال کرنے والے چند نام ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہت سے اور بھی صاحبان عدلیہ کے وقار کو پامال کرنے والے ہیں، محترم شاہ صاحب! اْس وقت عوام کا اعتماد مجروح ہونے کا آپ کو خیال نہ آیا یا یہ شکایت کسی ذاتی وجہ سے ہے؟ن لیگی رہنما نے کہا کہ محترم شاہ صاحب؟ آپ بہت بڑے مقام پہ فائز ہیں، میرے لیے آپ محترم ہیں۔خواجہ آصف نے یہ بھی کہا ہے کہ محترم شاہ صاحب! یہ سلیکٹیو سینس ا?ف جسٹس آپ کے مقام کو زیب نہیں دیتا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے جوڈیشل کمیشن کا جمعے کو ہونے والا اجلاس موخر کرنے کے لیے چیف جسٹس کو خط لکھا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…