منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

بانی نے کہا آج اپنا کارڈ دکھانے لگا ہوں، ہم نے کہا نہ دکھائیں، علیمہ خان

datetime 5  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا آج میں اپنا کارڈ دکھانے لگا ہوں، ہم نے انہیں کہا کہ آپ کارڈ نہ دکھائیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کا بائیکاٹ کیا کیونکہ میڈیا نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو پنجرے میں لایا گیا تو ہمیں برا لگا، بانی پی ٹی آئی انسداد دِہشت گردی کی سماعت میں جانا چاہتے تھے۔علیمہ خان نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے 70، 80 افراد کی ملاقات ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت میں ہمیں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

شاید نہیں چاہتے کہ بانی پی ٹی آئی سے اہل خانہ ملاقات کریں۔انہوں نے بتایا کہ بانی تحریک انصاف نے کہا ہے کہ آج میں اپنا کارڈ دکھانے لگا ہوں۔ بانی پی ٹی آئی کو ہم نے کہا آپ کارڈ نہ دکھائیں۔ ہمیں معلوم ہے کونسا کارڈ بانی پی ٹی آئی نے دکھانا ہے۔بانی پی ٹی آئی کی بہن نے کہا کہ 9 مئی کیس پر فرد جرم سب پر لگا دیں تو اچھا ہوگا۔ ہمیں معلوم ہے جتنا نقصان ہو رہا ہے، جیلوں میں لوگوں کو چھپایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ شہادتوں کا نام و نشان مٹادیا جائے۔ پاکستان میں گمشدہ افراد سے متعلق ہمیں علم ہے۔ زخمیوں کی عیادت کرنے وکلاء کو پہلے جانا چاہیے،زخمیوں کے گھروں میں دھمکیاں جارہی ہیں کہ گواہی نہ دیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…