منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

اموات 12 ہی کیوں بتائیں؟ علیمہ خان کی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا سے تکرار

datetime 5  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان اور سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا سے ڈی چوک میں احتجاج کے دوران کارکنان کی اموات کی تعداد کم بتانے پر تکرا ہوگئی۔میڈیارپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کی سماعت کے دوران ان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان اور سلمان اکرم راجا سے تکرار ہوگئی۔

علیمہ خان نے بیرسٹر گوہر سے کہا آپ نے 12 شہادتیں ہی کیوں بتائیں؟ بیرسٹر گوہر خان 12 شہادتوں کی تعداد پر ڈٹے رہے، بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہمارے پاس جو تفصیلات ہیں اس میں بغیر تصدیق کے کیسے اضافہ کرسکتے ہیں؟علیمہ خان نے کہا کہ آپ کو معلوم ہے ہمارے کتنے لوگ لاپتا ہیں؟ بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہم نے ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو اس پر کام کررہی ہیں۔علیمہ خان سے تکرار کے دوارن پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجا بھی بیرسٹر گوہر خان کی حمایت کرتے رہے، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پارٹی تمام تر تفصیلات اکٹھی کرنے میں لگی ہوئی ہے، یقین کریں پارٹی اس معاملے کو ایسے ہی نہیں جانے دے گی۔

بیرسٹر گوہر نے غیر مصدقہ شہادتوں کی تعداد نشر کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میرے پاس 12 شہادتوں کے علاوہ کوئی مصدقہ شہادت نہیں، میں کیسے کہہ دوں کہ سیکڑوں لوگ شہید ہوئے ہیں۔علیمہ خان نے سوال کیا کہ آپ یہ بتائیں آپ کس کس شہید اور زخمی کے گھر گئے، بیرسٹر گوہر نے کہاکہ سلمان اکرم راجہ سے پوچھیں وہ کنٹینر سے گرنے والے کارکن کے گھر گئے تھے۔سلمان اکرم راجہ نے علیمہ خان سے کہا جو کارکنان عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں خدا کیلئے انکو لاپتا نہ کہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…