کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے سولجر بازار سے پولیس نے جوئے کا اڈا چلانے والی ملزمہ سمیت 15جواری گرفتار کر لیے۔پولیس کے مطابق سولجر بازار میں رہائشی عمارت میں جوئے کے اڈے پر چھاپا مارا گیا تھا۔گرفتار خاتون ادیبہ جوئے کا بڑا اڈا چلاتی تھی، گرفتار جواریوں کے قبضے سے لیپ ٹاپ، موبائل فون اور نقد رقم برآمد ہوئی ہے۔