کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے اورنگی ٹان میں جائیداد کے تنازع پر بیٹوں نے ماں کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹائون پریشان چوک کے قریب گھر سے خاتون کی لاش ملی ہے جسے گلے میں رسی سے پھندا لگا کر قتل کیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر شبہ ہے کہ مقتولہ کو اس کے 2 بیٹوں نے قتل کیا ہے، ملزم مختار اور خلیل موقع سے فرار ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کا اپنی ماں سے جائیداد کے معاملے پر جھگڑا چل رہا تھا، واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں