لاہور( این این آئی)پنجاب اور خیبر پختوانخواہ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،خوف کے مارے شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل ۔ننکانہ صاحب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جہلم، گجرات میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ کھاریاں، جہلم، سرائے عالمگیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔
متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے جھٹکے ملاکنڈ سمیت خیبر پختونخوا ہ کے مختلف شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8ریکارڈ کی گئی ہے،زلزلے کے گہرائی15کلو میٹر تھی، مرکز کھاریاں کے قریب تھا۔