پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

مجھ پر کمبل، چپل اور موٹرسائیکل چوری کا مقدمہ درج کیا گیا، زرتاج گل

datetime 4  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی) پی ٹی آئی رہنماء زرتاج گل نے کہا ہے کہ پنجاب میں مجھ پر کمبل، چپل اور موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ وفاقی حکومت کو شرم نہیں آتی۔ مجھ پر پنجاب پولیس سے کمبل، چپل اور موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ خواتین پر پولیس تھانوں پر حملے اور اسلحہ لہرانے کے مقدمے درج ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا لیڈر گرفتار کیا گیا اور ہم سے جیل کے چکر کٹوا رہے ہیں۔

انہوں نے ہمارا منڈیٹ چھینا۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور 26 وی آئینی ترامیم کے خلاف احتجاج نہیں کرنے دیا گیا۔لوگوں کو شہید کیا گیا، شہریوں کو غائب کیا گیا۔زرتاج گل نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنمائوں، بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی میں پروپیگنڈا کر کے لڑائی کی جا رہی ہے۔ آپ لوگوں نے گولیاں چلا کر لاشیں غائب کیں۔ بانی پی ٹی آئی کا نظریہ گولی مارنے سے ختم نہیں ہوگا۔ پوری حکومتی مشینری استعمال کر کے ہمیں روکنے کی کوشش کی گئی۔ ان پڑھ وزیر اعلی پنجاب کے راستے کھول دیتی تو پتا چلتا کتنے لوگ آتے۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…