کراچی(این این آئی)پاکستان میں گھروں کی ضرورت کے حوالے سے اکیڈیموز کی تحقیق سامنے آگئی، جس کے مطابق پاکستان کو 21 لاکھ سے زیادہ گھروں کی کمی کا سامنا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ3 کروڑ 83 لاکھ سے زیادہ افراد کو گھروں کی ضرورت ہے، جبکہ شہروں میں 25 لاکھ 20 ہزار سے زیادہ افراد گھروں کی تلاش میں ہیں،1 کروڑ 30 لاکھ گھروں میں گنجائش سے زیادہ افراد رہتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق1 کروڑ گھرانے غیر معیاری گھروں میں رہتے ہیں، جبکہ ملتان، کوئٹہ، کراچی اور حیدرآباد میں گھروں کی شارٹیج سب سے زیادہ ہے۔